23 جنوری 2015 - 20:12
پاکستان؛ بلوچستان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے سوئی سے اوچ بجلی گھر کو گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی- اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورس نے تحقیقات کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا- ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن سرکاری حکام عام طور پر بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو اس قسم کے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں- بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن اقتصادی حوالے سے اسے ملک کا سب سے پسماندہ صوبہ قرار دیا جاتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲